.اسلام علیکم
.وعلیکم اسلام
کیسے مزاج ہیں؟
جی الحمدلللہ. میں نے پہچانا نہیں ؟
.جی میں بڑے مخدوم صاحب کا چھوٹا بیٹا، مخدوم زادہ ہوں
اوہ اچھا اچھا. جی آیاں نوں. کیا پسند کریں گے؟ لسی منگواؤں؟
.جی نہیں، شکریہ
کیسے آنا ہوا؟
.چوہدری صاحب دراصل میں آپ سے ووٹ مانگنے آیا ہوں. جمہوریت کے نام پر ووٹ
یہ جمہوریت کیا ہوتی ہے؟
.اکثریت کی رائے کو ماننا جمہوریت کہلاتا ہے
کیا مطلب؟ سمجھا نہیں؟
.مثال کے طور پر، آپ گڑ بناتے ہیں. اگر گاؤں کی اکثریت فیصلہ کر دے کہ آج سے شکر بنے گی، تو شکر بنے گی
اور اگر اکثریت کہے کے گڑ بنے گا؟
.تو چوھدری صاحب پھر گڑ بنے گا
انتہائی معذرت مخدوم زادہ صاحب. جمہوریت کے نام پر میں آپکو ووٹ نہیں دے سکتا
مگر کیوں؟
دیکھئے، میرے سات بچے ہیں. سارے میری بیوی کو 'اماں' کہتے ہیں. اب میں انکے پیچھے لگ کر اسے امّاں تو نہیں کہ سکتا